یکم مئی کو پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی ایک اور خوشخبری ملے گی،مشیر خزانہ
فائل فوٹومشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ ماہ 15،15روپے کمی کی، یکم مئی کو ایک اور خوشخبری ملے گی، کورونا نے معاشی ترقی متاثر کی، وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائےگا۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے نجی ٹی وی کو انٹرویودیتےہوئے کہا کہ آئندہ ماہ کے آغاز پر پٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ کمی ہوگی،پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے سفری اور توانائی لاگت کم ہوگی۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا سے پہلے ملکی معیشت بہتر سمت میں جا رہی تھی روپیہ مستحکم تھا لیکن وبا ءنے ہماری معیشت کی سمت کو دھچکا پہنچایا عالمی معیشت سکڑنے سے ہماری برآمدات کم ہوئیں۔
مشیر خزانہ کا مزیدکہنا تھا جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ لایا جائے گاآنے والا بجٹ ’’کورونا بجٹ “ہوگا اس بجٹ میں ہر شعبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے اقدامات لیے جائیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔